پیر 31 اگست 2026 - 21:03
انبیاء کرامؑ اور اہلبیت رسولؐ کی محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، علامہ رضی جعفر نقوی

حوزہ/امامیہ آرگنائزیشن کراچی ریجن کے زیرِ اہتمام مقامی ہوٹل میں آل پارٹیز وحدتِ امت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں، علماء، دانشوروں اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ آرگنائزیشن کراچی ریجن کے زیرِ اہتمام مقامی ہوٹل میں آل پارٹیز وحدتِ امت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں، علماء، دانشوروں اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

امامیہ آرگنائزیشن کراچی کے تحت آل پارٹیز وحدتِ امت کانفرنس:رہبرِ شہید نے اپنی پوری زندگی میں امت مسلمہ کی وحدت پر زور دیا، مقررین

کانفرنس کا عنوان ”ایک امت، ایک مقصد، ایک مستقبل“ تھا، جبکہ کانفرنس کی صدارت امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کے چیئرمین حضور مہدی نے کی۔

امامیہ آرگنائزیشن کراچی کے تحت آل پارٹیز وحدتِ امت کانفرنس:رہبرِ شہید نے اپنی پوری زندگی میں امت مسلمہ کی وحدت پر زور دیا، مقررین

کانفرنس سے سرپرست جعفریہ الائنس علامہ رضی جعفر نقوی، معروف عالم دین و مرکزی رہنما ایم ڈبلیو ایم علامہ حسن ظفر نقوی، ممبر سندھ اسمبلی عادل عسکری، مرکزی جنرل سیکریٹری آئی ایس او سروش رضا، ڈاکٹر صابر ابو مریم نے خطاب کیا۔

امامیہ آرگنائزیشن کراچی کے تحت آل پارٹیز وحدتِ امت کانفرنس:رہبرِ شہید نے اپنی پوری زندگی میں امت مسلمہ کی وحدت پر زور دیا، مقررین

جعفریہ الائنس پاکستان کے سرپرست علامہ رضی جعفر نقوی نے جشن میلاد اور اتحاد بین المسلمین کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انبیاء کرام اور اہلبیت رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، آج اگر مسلمان اسوۃ رسول (ص) اور دین کے اصولوں پر کاربند ہوجائیں تو کوئی وجہ نہیں کہ ہم کامیابی و کامرانی سے ہمکنار نہ ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حضرت پیغمبر ختمی مرتبتؐ اور سیرت اہلبیتؑ کی زندگیوں پر عمل پیرا ہوکر اپنی زندگیوں کو سنوارا جاسکتا ہے، تمام مکاتب فکر کے مسلمان مل کر مسلمہ امت کے اتحاد کیلئے عملی اقدامات کریں۔

حضور مہدی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ ”ایک امت، ایک مقصد، ایک مستقبل“ محض کانفرنس کا عنوان نہیں، بلکہ موجودہ دور کی سب سے اہم ضرورت ہے،امت مسلمہ کو درپیش مشکلات اور چیلنجز کا مقابلہ باہمی اتحاد اور مشترکہ جدوجہد کے ذریعے ہی کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں اپنے اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے ایک دوسرے کے قریب آئیں اور ایسے مشترکہ نکات تلاش کریں جن پر پوری قوم کو متحد کیا جا سکے۔حضور مہدی نے اس امر پر زور دیا کہ امام خمینیؒ نے 12 تا 17 ربیع الاول کو ہفتہ وحدت منانے کا اعلان کیا جو محض ایک مذہبی مناسبت نہیں بلکہ امت مسلمہ کے درمیان اتحاد، اخوت، رواداری، باہمی احترام اور مشترکہ جدوجہد کے عزم کی تجدید کا موقع ہے۔

علامہ سید حسن ظفر نقوی نے کہا کہ شہید رہبر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے اپنی پوری زندگی میں امت مسلمہ کی وحدت پر زور دیا اور تمام عمر اس کیلئے کوشاں رہے، آج کے جانشین آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای بھی اپنے والد کے نقش قدم پر چل رہے ہیں، ہفتہ وحدت ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ مسلمان اپنے جزوی اختلافات سے بالاتر ہوکر مشترکات کو بنیاد بنائیں۔

امامیہ آرگنائزیشن کراچی کے تحت آل پارٹیز وحدتِ امت کانفرنس:رہبرِ شہید نے اپنی پوری زندگی میں امت مسلمہ کی وحدت پر زور دیا، مقررین

سندھ اسمبلی کے رکن نے کہا کہ نبی اکرمؐ کی ذاتِ اقدس پوری امت کے لیے مرکزِ عقیدت و محبت ہے اور اسی نسبت سے امت کو متحد کیا جاسکتا ہے۔

کانفرنس سے علامہ شخ حسن صلاح الدین، رہنما جے یو پی مولانا قاضی احمد نورانی، مفتی عبد الباقی، علامہ حیات عباس، مولانا اصغر شہیدی، ڈاکٹر عقیل موسی، علامہ نثار قلندری، یاور عباس، کاظم عباس، حسن رضا، ظفر اقبال قادری، عبدالصمد، زاہد چنہ سمیت مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی اور امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز، بین المسالک ہم آہنگی، قومی یکجہتی اور ملک میں مذہبی و سیاسی اتحاد کے فروغ کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha